ایف بی آر کے افسر کی فیملی سے لوٹ مار کرنے والے 2ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے

 
0
344

کراچی جولائی 29(ٹی این ایس ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایف بی آر کے افسر کی فیملی سے لوٹ مار کرنے والے 2ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی ھدود جوہر موڑ کے قریب مسلح ملزمان ایف بی آر اپنی فیملی کے ہمراہ جانے والے ایف بی آر کے افسر سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر جاپہنچی ،جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کے جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2ملزمان مارے گئے ۔ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔ادھر واقعہ کی فوٹیج بنانے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔اس ضمن میں ایس ایس پی ایسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا ۔مذکورہ رپورٹر ٹریک سوٹ میں ملبوس تھا جس پر پولیس اہلکاروں نے اس کو حراست میں لیا تاہم تشدد کیے جانے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں ۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور نے بھی صحافی ساجد رؤف پر مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔