ریلوے انتظامیہ کی کاروائی،48 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے 

 
0
421

لاہور ستمبر 3(ٹی این ایس )ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر مفت خوروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں 48بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطانق بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور غلام فرید نے اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر مشعل اکرم کو صبع 7 بجے راولپنڈی کیلئے جانے والی ریل کار اور کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو خصوصی چیک کرنے کا ٹاسک دیا۔ اسسٹنٹ آفیسر نے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینر گروپ کے ہمراہ راولپنڈی ریل کار اور کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر اچانک چھاپے مار کر 27 بغیر ٹکٹ مسافر راولپنڈی ریل کارسے اور 21 بغیر ٹکٹ مسافر کوئٹہ ایکپسریس سے چارج کروائے۔ ریل کار کے 27 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 10130 روپے اور جعفر ایکسپریس کے 21 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 11850 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیئے۔ یاد رہے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں آفیسرز کی اسپیشل ڈیوٹیز لگائی جاتیں ہیں تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے رجحان کو بل آخر ختم کیا جاسکے۔