813چھاپے، گرانفروشی پر19,500روپے جرمانہ عائد،61 افراد گرفتار

 
0
404

لاہور جولائی 29(ٹی این ایس )ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے813مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر21دکانداروں کے چالان کیے جبکہ19,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،58افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور 61افراد کو گرفتار کروایا گیا۔21 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔