پاکستان مسلم لیگ ںواز گروپ کی رہنما مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں بریک کر دیں

 
0
131

اسلام آباد 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ںواز گروپ کی رہنما مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں بریک کر دیں
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں بریک کر دیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں بریک کر دیں ہیں ، آئندہ کچھ روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، اس لئے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔چند ماہ قبل لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ہوئی تھیں ، مریم نواز نے بیٹے کے نکاح میں شرکت نہیں کی تھی۔اس لیے وہ اپنے بیٹے جنید صفدر کا ولیمہ بڑے لیول پر کرنے میں مصروف ہیں جس میں پاکستان بھر سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور مسلم لیگ نواز گروپ کے اہم لیڈر اور رہنما شریک ہوں گے