اسلام آباد پولیس کا گرینڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ کوبنگ آپریشن، بحکم ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد افضال احمد کوثر سرچ آپریشن تھانہ رمنا کے علاقہ میرا آبادی میں کیا گیا،

 
0
134

اسلام آباد 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کا گرینڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ کوبنگ آپریشن، بحکم ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد افضال احمد کوثر
سرچ آپریشن تھانہ رمنا کے علاقہ میرا آبادی میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، جس کی قیادت ایس پی صدر نوشیروان علی چانڈیو کر رہے تھے جبکہ اے ایس پی رمنا رانا حسین طاہر پولیس پارٹی کی نگرانی کر رہے تھے سرچ آپریشن کے دوران 54 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،
سرچ آپریشن میں بغیر کاغذات 13 موٹرسائیکلوں کو تھانہ منتقل کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے سرچ آپریشن پورے اسلام آباد میں کئے جائیں گے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے فوری پولیس کو اطلاع دیں افضال احمد کوثر ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد