پاکستان ورکرزفیڈریشن کے زیر اہتمام کوروناوائرس کے مزدوروں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار منعقد کیاگیا

 
0
154

اسلام آباد 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان ورکرزفیڈریشن کے زیر اہتمام کوروناوائرس کے مزدوروں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار منعقد کیاگیا جس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن و سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین پی ڈبلیو ایف نادرن پنجاب عبدالرؤف،محمد ظہور اعوان،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،ایجوکیشنل سیکرٹری اسدمحمود سمیت نادرن پنجاب کے مزدوررہنماؤں،صحافی برادری،سی ڈی اے،اوجی ڈی سی ایل،اٹک آئل ریفائنری،مری بروری،گھریلو ملازمین کے ساتھ ساتھ چوک ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر پی ڈبلیو ایف کے ایجوکیشنل سیکرٹری اسد محمود نے شرکاء کو کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے تیارکردہ پوزیشن پیپرز پر تفصیلی بریفنگ دی،پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، چیئرمین پی ڈبلیو ایف نادرن پنجاب عبدالرؤف،محمد ظہور اعوان،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم ودیگر نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء نے جہاں پوری دنیا کو متاثر کیا وہاں پاکستان کے مزدوروں پر گہرے اثرات مرتب کیے جس سے کروڑوں مزدور براہ راست متاثر ہوئے اور ملازمتوں سے فارغ ہو گئے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا،سیاحت،ہوٹلز،تعلیم،ٹرانسپورٹ،دیہاڑی دار مزدور اور غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کے شعبے بھی متاثر ہوئے،پاکستان ورکرزفیڈریشن نے مزدوروں کے تمام مسائل اور کورونا وائرس کی صورت حال پر مزدوروں کے نقطہ نظر سے پوزیشن پیپر تیارکیا جس میں مزدوروں پر پڑے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان،مزدور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتراور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدوروں کے درست اعداد و شمار اکٹھے کر کے نمائندہ تنظیموں کے ساتھ مشاورت کریں تاکہ مزدور احساس پروگرام کے تحت ملنے والی مراعات حق دار مزدوروں تک پہنچ سکیں،فوری طورپر حکومت سہ فریقی کانفرنس بلائے اور اس میں نمائندہ لوگوں کی شمولیت ہوئی چاہیے تاکہ مزدور پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے،اس کے ساتھ ساتھ غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کو سماجی تحفظ کے اداروں میں میں رجسٹریشن کو یقینی بنایاجائے،پاکستان ورکرزفیڈریشن نے کورونا وائرس کے دوران پانچ ہزارخاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے اسکے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینی ٹائزرز بھی تقسیم کیے گئے۔