تحریک انصاف کے سینئر رہنما تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان سابق ترجمان حکومت پنجاب سابق صدر اسلام آباد عامر مغل کے گھر پر خصوصی نشست

 
0
141

اسلام آباد 04 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): عامر مغل نے کہا پچھلے 35 سال سے حلقہ این اے 54 ترقیاتی کاموں سے مکمل طور پر محروم تھا ہماری حکومت کو منتخب ہوئے تین سال ہوئے ہیں تین سال کے قلیل عرصہ میں اس حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کروانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے جس کی تازہ اور زندہ مثال کل ہم نے گولڑہ موڑ انڈرپاس کا افتتاح کیا ہماری ترقیاتی کاموں کی موجودہ پوزیشن یونین کونسل 45 میں صرف گلیوں پر چالیس کروڑ روپے خرچ کیے گئے 6 ٹیوب ویل کا سروے مکمل کیا گیا جنگی سیداں ٹھلہ سیداں موضع نتھے یہاں پر چالیس کروڑ کے لگ بھگ خصوصی گرانٹ سے گلیاں پکی کی گئی اور الحمدللہ سیکٹر جی 15 میں بوائز کالج کی بلڈنگ زیر تعمیر ہے جس کا اسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے اسی طرح جی 13 میں گرلز کالج کی بلڈنگ زیر تعمیر ہے جی 15 سیکٹر میں گورنمنٹ کے فنڈ سے ڈسپنسری تعمیر کی جارہی ہے جس کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے یونین کونسل میں پہلی دفعہ تین سستے بازار کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس میں سب سے اہم بات ایک بازار مکمل طور پر لیڈیز کے حوالے کیا جائے گا جس میں سیل پرچیز کا تمام کام لیڈیز ہی کریں گی اور علاقہ کی لیڈیز کو ایک بہترین سہولت مہیا کی جا رہی ہے ہماری حکومت کی طرف سے پہلی بار ایک میگا پروجیکٹ لایا جا رہا ہے ایک پورے سیکٹر میں انڈسٹری بنائی جا رہی ہے جس کا عملی کام شروع کردیا گیا ہے اور پاکستان میں پہلی دفعہ بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا رہا ہے اور عملی کام کے لئے اسلام آباد کے اندر صرف سو جگہ پے انڈرگراؤنڈ اقدامات جاری ہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے سے انہوں نے کہا پولیس کے اندر ہم نے کافی اصلاحات لانے کی کوشش کی ہے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں لیکن جس طرح کے نتائج آنے چاہیے تھے ہم اس طرح کے نتائج حاصل نہیں کر سکے اپوزیشن جلسے جلوس صرف اپنی کرپشن چھپانے کے لئے کر رہی ہے اگر انہوں نے حقیقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ مخلص ہو کر کام کیے ہوتے تو تو عوام ان کے ساتھ کھڑی ہوتی موجودہ حکومت اور خاص کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جو پلان ہے اسے انشاءاللہ جل پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا کیونکہ چالیس سال بعد پاکستان میں ڈیم بننے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جن پر اربوں کھربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور اسی طرح کے میگا پروجیکٹ جاری ہیں جن کے مکمل ہونے کے بعد ہم سالوں تک ان سے مستفید ہوتے رہیں گے نہری نظام کے ساتھ ساتھ پاکستان کو گرین بنانے کا مشن جاری و ساری ہے پورے ملک میں بڑی تعداد میں درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ آلودگی کے ساتھ ساتھ اپنی سرزمین کو ہم خوبصورت بنا سکیں عامر مغل نے کل سیالکوٹ کے واقعہ پر بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا یہ انتہائی شرمناک عمل تھا جو ہماری سرزمین پر سرانجام دیا گیا ریاست کسی شخص کو یا فرد واحد کو اجازت نہیں دیتی وہ اپنی عدالت لگا لے اور کسی کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرے الحمدللہ پاکستان اسلامی بنیادوں پر قائم ہونے والا بڑا اور مضبوط ملک ہے توہین صحابہ اور اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا مگر کل جو سیالکوٹ کی سرزمین پر طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ انتہائی شرمناک تھا اس عمل سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہوئی ہے جو کردار اس واقعہ میں ملوث تھے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا چکا ہے اور ان شاء اللہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی انشاء اللہ پاکستان کی سرزمین میں دشمنوں کو ہر سازش میں بری طرح ناکام بنائیں گے پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد