اسلام آباد 04 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے؟
کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سیالکوٹ میں تشدد کے بعد سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ان کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔ وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات صرف 48گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں پھر سب معمول پر آجاتا ہے۔ اس وقت تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔ یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ،ہمارے سامنے کئی ممالک میں خون کے دریا بہہ گئے۔