ایف بی آر نے بڑے شہروں میں پراپرٹی ریٹس میں بھاری اضافہ کر دیا

 
0
159

اسلام آباد 04 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 40 بڑے شہروں میں پراپرٹی ریٹس میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پراپرٹی کی قیمتوں میں اوسطاً دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ بعض شہروں میں قیمتیں سو فیصد بڑھا دی گئی ہیں۔
ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 19 نئے شہر شامل کئے ہیں جس کے بعد شہروں کی تعداد 21 سے بڑھا کر 40 کردی گئی ہے۔