کوئٹہ جولائی 29(ٹی این ایس ) محکمہ ریونیو میں 45کروڑ روپے کی بدعنوانی کے الزام میں نیب نے تحصیل آفس کوئٹہ کے تحصیلدار اور پٹواری سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے 3روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان نے ریونیو آفس کوئٹہ میں 3کروڑ مالیت کی سرکاری زمین کو ریکارڈ میں 48کروڑ روپے دکھاکر 45کروڑ روپے کی بدعنوانی کے الزام میں تحصیلدار کوئٹہ محمد جان ،پٹواری محمد الیاس قانون گو عبدالوحید اور لینڈ سپلائر سید سلام جان کو گرفتارکرلیا ۔نیب بلوچستان نے 45کروڑ ورپے کے سکینڈل میں ابتدائی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کو حراست میں لیا ،چاروں ملزمان نے بدعنوانی کے ذریعے حاصل کی گئی 45کروڑ روپے کی خطیر رقم آپس میں تقسیم کرلی تھی ۔نیب حکام کی جانب سے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ عائشہ کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا