راولپنڈی (ٹی این ایس) ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کی کارروائیاں جاری
آر ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں گرین بیلٹ پر غیر قانونی زیر تعمیر کمرشل عمارت کو مسمار کر دیا
اٹک آئل پمپ اور اس سے ملحقہ دکان بھی آر ڈی اے نے سیل کر دی
کارروائی پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے ریگولیشنز کے تحت انجام دی گئی
غیر قانونی عمارت کے مالک نے مطلوبہ این او سی کے بغیر تعمیرات شروع کیں
ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی
غیر قانونی رہائشی و تجارتی عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے جامع سروے کیا جائے گا
کارروائی بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ فہد بھٹی، سروئیر عامر محمود ملک اور آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے پولیس اسٹیشن روات کی پولیس کی معاونت سے کی
آر ڈی اے عوامی اراضی کے تحفظ اور شہر کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائے گا













