راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ کا منشیات فروشوں کیخلاف مزید گھیرا تنگ ۔ مختلف کاروائیاں 6 افراد گرفتار 9 کلو 370 گرام چرس برآمد ۔ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ( ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ ) تفصیلات کیمطابق سی ایم پنجاب کے ویڑن پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ نے ہمراہ پولیس ٹیم روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں مزید 06 منشیات فروش گرفتار کر لئے پولیس ٹیم نے جی ٹی روڈ نزد فیصل ٹاؤن مشکوک شخص سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی پولیس ٹیم نے دوران گشت پڑتال نواب آباد سٹاپ پر مہران گاڑی کو روکا تو دوران تلاشی شاہد نامی شخص کے قبضے سے 2220 گرام چرس برآمد کر لی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے پولیس ٹیم نے 1:30 بجے رات باهتر موڑ آمدہ براہمہ انٹرچینج ایک شخص کو گرفتار کر کے 1600 گرام چرس جبکہ پولیس نے 12:5 بجے رات بٹ مارکیٹ کے قریب نیو سٹی سے آتے ہوئے شخص سے 1690 گرام چرس مزید کاروائی میں 9 بجے رات ماڈل ٹاؤن فیز 2 میں ایک مشکوک شخص سے 800 گرام چرس جبکہ پولیس ٹیم نے فیصل اقبال ٹاؤن سٹاپ پر ایک شخص سے 1660گرام چرس برآمد کر لی ۔ سی پی راولپنڈی سمیت ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی ایس ایچ او صدرواہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش ۔













