میاں مفرور نے عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، شہباز گل

 
0
305

اسلام آباد 10 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج غریب کو اس کا حق باعزت طریقے سے دیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والوں کو غریب کی یاد ستانا منافقت ہے جبکہ میاں مفرور نے عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔

انہوں نے کہا کہ نااہل بڑے میاں کا ہر منصوبہ کرپشن کی اندوہناک داستان ہے اور ہر منصوبہ عوام کو مزید مقروض کرنے کا باعث بنا۔ کرپشن انڈیکس میں پاکستان کرپٹ خاندانوں ہی کی بدولت پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آج کرپشن بلند ترین سطح پر ہے، مریم اورنگزیب

شہباز گل نے کہا کہ احساس پروگرام دنیا کے بہترین فلاحی پروگراموں میں سے ایک ہے اور احساس پروگرام پر جھوٹا پروپیگنڈا شرمناک حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بی آئی ایس پی سے افسران اور سیاسی کارکنان مستفید ہوتے رہے ہیں اور آج غریب کو اس کا حق باعزت طریقے سے دیا جا رہا ہے۔