راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی، بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے کے مکروہ دھندے میں ملوث03 ملزمان گرفتار

 
0
237

اسلام آباد 12 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی، بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے کے مکروہ دھندے میں ملوث03 ملزمان گرفتار، ذہنی معذور بچہ بازیاب، راولپنڈی پولیس بچوں اور خواتین کے اغواء اور ہراسمنٹ جیسے واقعات کے خلاف زیر ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل امجد تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے نیوکٹاریاں سے ذہنی معذور بچہ اغواء ہواتھا، جس کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن میں درج کیا گیا تھا،بچے کی بازیابی کے لیے ایس پی راول کی سرابراہی میں،اے ایس پی نیوٹاؤن میڈم بینش فاطمہ اور ایس ایچ ا ونیوٹاؤن اور پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجینس کی مددسے ذہنی معذور بچے کو خوشاب سے برآمد کرکے 03ملزمان محمد ارشد اور اسکی اہلیہ فریدہ اور محمد صفدر کو گرفتار کرکے ذہنی معذور بچے کو بازیاب کروا لیا گیا، اے ایس پی نیوٹاؤن میڈم بینش فاطمہ نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے ذہنی معذور بچے کو اڑھائی لاکھ روپے میں خریدنے اوربچے سے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے بھیک منگوانے کے انکشافات کیے،ایس پی راول ضیاء الدین احمد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سی پی او اطہر اسماعیل امجد کی طرف سے ایس پی راول ضیاء الدین احمد ، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اے ایس پی میڈم بینش فاطمہ ، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بچوں اور خواتین کے اغواء اور ہراسمنٹ جیسے واقعات کے خلاف زیر ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس حوالے سے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جا یے