لاہور میں میڈیا کا میوزیم بنانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

 
0
203

اسلام آباد 13 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کےدورمیں سب سےزیادہ ماورائےعدالت قتل ہوئے۔لاہور پریس کلب آمد کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے تھانوں کی حیثیت تبدیل کردی،1990کےبعدپولیس سسٹم کوتباہ کیاگیا، تب سے اب تک ساڑھے 5 ہزارافراد ماورائےعدالت قتل ہوئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف دورمیں 700 افرادماورائےعدالت قتل ہوئے،ایس ایچ او لوگوں سے پیسے لے کر قتل کرواتے رہے ہیں، پرویزمشرف کی حکومت آتےہی جعلی پولیس مقابلوں کاسلسلہ رک گیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ان کا میڈیا سے گہرا تعلق رہا ہے،وزارت اطلاعات کے وزرا پریس کلب آنے سے گھبراتے تھے۔

ہمارےخطےمیں سب سےپہلےلاہورسےاخبارکااجراہوا، لاہور میں میڈیا کا میوزیم بنانے کی ضرورت ہے۔