اسلام آباد 16 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل رات بارہ بجے سے تین دن کے لیے موبائل فون سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت، داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروسز بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ او آئی سی کانفرنس کے موقع سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا یے۔