او آئی سی اجلاس،اسلام آباد میں 3روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ

 
0
207

اسلام آباد 17 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین روز موبائل فون سروسز معطل رہے گی، وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پرہیں ، اسلام آباد میں سترہ اٹھارہ اور انیس دسمبر کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سربراہی اجلاس میں وی وی آئی پی موومنٹ اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر شہر اقتدار میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، موبائل سروس اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ریڈ زون کے علاقے تک بند کی جائے گی، وزارت داخلہ نے موبائل سروس بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق وزات خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل دینے کی سفارش بھی کر دی ہے، چھٹی کا مقصد وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو ممکن بنانا ہے۔