اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججزنے حلف اٹھا لیا

 
0
307

اسلام آباد 17 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججزنے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تینوں ججزسے حلف لیا۔

ججز کی حلف برداری تقریب کا انعقاد اسلام آباد ہائی کورٹ کے سبزہ زار میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا، حلف اٹھانے والے تینوں ججز آج سے ہی کیسز کی سماعت کا آغاز کریں گے۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس سردار اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہراورجسٹس ثمن رفعت امتیازشامل ہیں۔