پی پی 209 خانیوال ضمنی الیکشن: تحریک انصاف کی امیدوار نورین ڈاہا اپنا ہی ووٹ ضائع کر بیٹھیں

 
0
289

خانیوال 17 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یہ نشست ن لیگ کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال پر خالی ہوئی تھی لیکن شوہر کے انتقال کے بعد نورین نشاط ڈاہا نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑا۔

پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کرڈالی اور بیلٹ پیپر پر مہر لگا کر میڈیا کو دکھایا۔

الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع قرار دے دیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ووٹرز اپنا بیلٹ پیپر کسی کو نہیں دکھا سکتا۔