سی ڈی اے ملازمین کے حقوق پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ چوہدری محمد یٰسین 28دسمبر کوآبپارہ چوک میں سی ڈی اے کے محنت کش اپنے بھرپور اتحاد کا مظاہر ہ کریں۔ اورنگزیب خان

 
0
315

اسلام آباد 26 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین نے 28دسمبرکو آبپارہ چوک میں سی ڈی اے ملازمین کی طرف سے پرامن احتجاجی مظاہرے کے انعقاد کے حوالے سے مزدور یونین کے مرکزی قائدین سے مشاورت کی اور اس حوالے سے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈینینس 2021معاشی قتل ہے اور پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے اس آرڈینینس کو لاکر ہزاروں محنت کشوں کا مستقبل تاریک کرنے کے مترادف ہے،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین اس آرڈینینس کے خلاف اپنی قانونی اور عملی جدوجہد پر سطح پر جاری رکھے گی اور ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے وکیل کاشف علی ملک کے ذریعے اس آرڈینینس کو چیلنج کیا ہے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت،چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ شعبوں کو نوٹسسز جاری کر دیے ہیں،28دسمبر کو آبپارہ چوک میں سی ڈی اے کے تمام محنت کش تمام سیاسی اختلافات سے بالاترہوکر مزدور یونین کے پرچم تلے اکھٹے ہو جائیں اور اس آرڈینینس کے خلاف پرامن احتجاج کر کے ایوانوں تک اپنی آواز کو پہنچائیں،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم مزدوروں کے مفادات کو ہرگز نقصان نہیں پہنچنے دیں گے،سی ڈی اے کے محنت کشوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کی خاطر ہم پر گزشتہ ریفرنڈم میں اپنے اعتماد پر اظہار کیا ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ پوری ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے محنت کشوں کے حقوق کی خاطر خدمات سرانجام دیں گے اور جو عناصر جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے ملازمین میں نفرتیں پیداکرکے ان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان عناصر کا ہر سطح پر محاسبہ کریں گے اور سی ڈی اے ممبر ایڈمنسٹریشن کی طرف سے سکیل 01سے سکیل 16تک نان گزیٹیڈ ملازمین کے ایکٹنگ چارج کے خلاف جو غیر ضروری اقدام اٹھا یا گیا ہے سی ڈی اے مزدور یونین اسکی بھرپور مذمت کرتی ہے،ہم سی ڈی اے سمیت اس شہر کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس ادارے کی بقاء اور محنت کشوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کو عملی جامہ پہنائیں گے اور پاکستان ورکرز فیڈریشن سے ملحقہ تمام مزدور تنظیمیں ملک کے چاروں صوبوں میں اس آرڈینینس کے خلاف سی ڈی اے ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور وقت آنے پر ملک بھر کے لاکھوں مزدور سی ڈی اے محنت کشوں کے حقوق کی خاطر اسلام آباد کی سڑکوں پر آکر احتجاج کا حصہ بنیں گے،اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس ظالمانہ صدارتی آرڈینینس کو فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ سی ڈی اے سمیت اس آرڈینینس کے متاثر ہونے والے ہر شعبے نے اسکومکمل طور پر مسترد کر دیا ہے،چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے محنت کشوں سے اپیل کی کہ وہ 28دسمبر کو دن 10:00بجے اپنے ادارے اور ملازمین کو تقسیم ہونے سے بچانے کی خاطر اپنے تمام ترسیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں۔