نواز شریف کی لیڈر شپ وزارت عظمیٰ کی خواہش مند نہیں ،مسلم لیگ (ن)

 
0
365

اسلام آباد نو مبر02(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لیڈر شپ وزارت عظمیٰ کی خواہش مند نہیں،پاکستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ اس کا لیڈر کون ہو گا، نواز شریف پاکستان کے لیڈر تھے،ہیں اور رہیں گے، پاکستان کے تیسری بار منتخب وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکے، پاکستان کی عوام نواز شریف کے ساتھ ہے،ملک کے تمام اداروں کو آئین اور قانون کے تحت کام کرنا ہو گا، آجکل جس کی چیخیں نکل رہی ہیں ان کا بندوبست جلد ہونے والا ہے، عمران خان عوام کا سامنا نہیں کر سکتے کیونکہ وہ چور ہیں، نواز شریف عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کرنا چاہتے ہیں جس وزیراعظم نے ملک کو سی پیک دیا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، اسے ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان پروٹوکول اور سیکیورٹی کا فرق کبھی نہیں سمجھیں گے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ احتساب کی روایت میں خود کروں گا،آج کل جن کی چیخیں نکل رہی ہیں ان کا بندوبست وہنے والا ہے،نواز شریف نے خود کو قانون کے تابع کیا،جس وزیراعظم نے ملک کو سی پیک دیا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، اسے ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے،عمران خان اداروں کو گالیاں دیتے ہیں بھاگنے کی ضرورت انہیں ہے، نواز شریف جس طرح قانون کے سامنے پیش ہو رہے ہیں، وہ صرف عوام کیلئے ہے، نواز شریف ووٹر اور ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا چاہتے ہیں، ہمارا موقف ہے کہ ملک کی ترقی صرف منتخب لوگ ہی کر سکتے ہیں، پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت نہ مل سکا، ثبوت نہ ملنے پر نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نا اہل کر دیا گیا، پاکستان کی عوام نواز شریف کے ساتھ ہے، ملک کے تمام اداروں کو آئین اور قانون کے تحت کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پروٹوکول اور سیکیورٹی کا فرق کبھی نہیں سمجھیں گے۔ اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اہم ترین شخص کو سیکیورٹی دی اور دیتے رہیں گے، پاکستان کے عوام فیصلے کریں گے کہ ان کا لیڈر کون ہو گا، نواز شریف پاکستان کے لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے، نواز شریف کی لیڈر شپ وزارت عظمیٰ کی خواہش مند نہیں، نواز شریف کی سیکیورٹی پر کسی کے اعتراض کی پرواہ نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عوام کا سامنا نہیں کر سکتے کیونکہ وہ چور ہیں ،نواز شریف عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کرنا چاہتے ہیں۔