رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 92ہزار ٹن چینی برآمد

 
0
477

کراچی نومبر 2(ٹی این ایس)جولائی سے ستمبر کے دوران تقریبا 92 ہزار ٹن چینی برآمد ہوئی ۔آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے برآمدی کوٹے میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا ۔رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 92ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی، چینی کی برآمدات سے 4کروڑ 20لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی، آئندہ کرشنگ سیزن میں ملک میں چینی کی 80لاکھ ٹن ریکارڈ پیداوار متوقع ہے ۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 80لاکھ ٹن میں سے 55لاکھ ٹن ملکی ضروریات ہے جبکہ 5لاکھ ٹن گزشتہ برس کے اسٹاک بھی موجود ہیں ۔اس طرح ملک میں 30لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہوگی ۔ شوگر ملز نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیوں کے لئے ضروری ہے کہ حکومت فوری طور پر 15لاکھ ٹن چینی کی برآمدات کی اجازت دے ۔