ڈی ایس پی ٹریفک کا ہیلتھ ٹیموں کے ہمراہ مختلف اڈہ جات کا دورہ

 
0
345

ہری پور 29 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کا انچارج ٹریفک وارڈن اختر حسین، ہیلتھ ٹیموں اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ ضلع ہری پور کے مختلف اڈہ جات کا دورہ۔ اس موقع پر ڈرائیوروں اور سفر کرنے والی سواریوں کا کوڈ-19 کی دوسری ڈوز کا ویکسینشن کارڈ اور دیگر اڈہ ایس او پیز بھی چیک کی گئی۔ کورنا ویکسینشن نہ لگوانے والے ڈرائیوروں اور دیگر لوگوں کو موقع پر ویکسین بھی لگوائی گئی۔

ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور نے اڈہ منیجران و ڈرائیوران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اڈہ جات کے دیگر ڈرائیوروں کو جلداز جلد ویکسین لگوانے کی ہدایت کریں۔ سفر کرنے والے مسافروں کو گاڑی میں بیٹھنے سے قبل ان کے کورونا ویکسین کارڈ ضروری چیک کریں۔