سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنیوالی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہونگے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد

 
0
157

اسلام آباد 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنیوالی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہونگے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سوسائٹیوں کا نام تبدیل کرانے کی ہدایت کردی یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کے سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے، سی ڈی اے رجسڑار سوسائٹیز کو 3 ہفتے میں سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں، سی ڈی اے ایسی تمام سوسائٹیاں جو سرکاری اداروں کے نام پر ہیں اپنا نام تبدیل کروائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کررکھی ہیں