نئے سال میں بھی کورونا نے پاکستان کو نہ بخشا مزید 6 افراد جاں بحق

 
0
149

اسلام آباد 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 933 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 556 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 932 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 141کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 29، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 402، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 107، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 666، بلوچستان میں 33 ہزار 638، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 662 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 70افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 670، خیبرپختونخوا 5 ہزار 930، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔