بلاول بھٹو کے قومی امراض قلب یونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پنڈال میں لگائی گئی نصف کرسیاں خالی تھیں

 
0
465

لاڑکانہ جولائی 30(ٹی این ایس )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیزز یونٹ کی افتتاحی تقریب میں آمد کے موقع پر بلاول بھٹو کی موجودگی کے باوجود پنڈال میں لگائی نصف کرسیاں خالی تھیں جن پر پولیس اہلکار اور میڈیا کے نمائندوں کو بٹھایا گیا جبکہ تقریب سے قبل بلاول بھٹو کے احکامات پر اسٹیج پر ڈائس سے بلٹ پروف شیشے بھی اتروائے گئے جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر شرکاء نے تقریب سے خطاب کیا۔