آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔

 
0
180

اسلام آباد 04 جنوری 2022 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔
آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے بذریعہ فون متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ان کا کہنا تھا کے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا تا کے عوام کے مسایل اور ملازمین کے مسایل روزانہ کی بنیاد پر حل ہوتے رہیں ان کا کہنا تھا کے لوگ پہلے ایس ایچ او متعلقہ تھانے میں جائیں اگر وہاں نہ شنوائی ہو تو سرکل ڈی ایس پی کے پاس اگر وہاں بھی شنوائی نہ ہو تو زونل ایس پی کے پاس اور وہاں بھی نہ ہو تو ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد سے رابطہ کریں اس کے بعد آپ میرے پاس آئی جی آفس تشریف لائیں تو مجھ کو بھی بہتر سمجھ میں آ جائے گا کے آپ کے ساتھ کہاں پر انصاف نہ ہو سکا تو میں پھر فل ایکشن لوں گا محمد احسن یونس آئی جی اسلام آباد