ریسکیو 1122وہاڑی ٹبہ سلطان پور نے فرض شناسی اور ایمانیداری کی ایک اور مثال قاٸم کر دی

 
0
299

وہاڑی 05 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ریسکیو 1122وہاڑی ٹبہ سلطان پور نے فرض شناسی اور ایمانیداری کی ایک اور مثال قاٸم کر دی۔ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو کر بےہوش ہونے والے شخص کے لواحقین کو زخمی شخص سے ملنے والے 3لاکھ 46ہزار 620روپے موباٸل فون اور سامان واپس کر دیا۔
وہاڑی پل کڈن مترو روڈ ٹبہ سلطان پور کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گٸی واقع کی اطلاع ملتے ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم وہاڑی کی طرف سے ایمرجنسی وہیکلز کو فوری جاٸے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوٸے مریض جو کہ سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے بےہوشی کی حالت میں چلا گیا تھا کو فوری ابتداٸی طبی امداد دیتے ہوٸے RHC ٹبہ سلطان پور شفٹ کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ہمیشہ کی طرح اپنی فرض شناسی اور دیانتداری کی مثال قاٸم کرتے ہوٸے بےہوش مریض محمد کاشف جنکا تعلق 172 مراد چشتیاں سے تھا ان سے ملنے والے 3لاکھ 46ہزار 620روپے موباٸل فون اور ضروری سامان لواحقین کے حوالے کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر دانش خلیل نے ریسکیو اہلکاروں کی فرض شناسی پر ان کو شاباش دی اور ریسکیورز کی پشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔