انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پولیس افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری

 
0
250

وہاڑی 05 جنوری 2022 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پولیس افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری. ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض کی سربراہی میں ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی پر مشتمل محکمانہ پروموشن بورڈ نے ضلع وہاڑی کے 6اہل ہیڈ کنسٹیبلان کی اے ایس آئی اور 2 اے ایس آئی کی سب انسپکٹرز کے عہدہ میں ترقی کی منظوری دے دی. تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پولیس افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض کی سربراہی میں ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی پر مشتمل محکمانہ پروموشن بورڈ نے ضلع وہاڑی کے 6 اہل ہیڈ کنسٹیبلان کی اے ایس آئی کے عہدہ میں ترقی کی منظوری دے دی. ترقی پانے والے افسران میں محمد رمضان تعینات ٹریفک سٹاف وہاڑی, عبدالغفار تعینات محرر تھانہ ماچھیوال, طاہر محمود تعینات ایس ڈی پی او آفس بوریوالا, محمد شہباز تعینات تھانہ شیخ فاضل, محمد اکرم سی ڈی آئی پولیس لائنز وہاڑی اور محمد اشرف تعینات تھانہ فتح شاہ شامل ہیں.
اس کے علاوہ اے ایس آئی ذوالفقار علی تعینات تھانہ شیخ فاضل اور اللّہ دتہ تعینات پولیس خدمت کاؤنٹر میلسی کی سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی. ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے ترقی پانے والےتمام افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ نئے رینک کے ساتھ مزید جانفشانی اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے محکمہ کے سوفٹ امیج کو اجاگر کریں اور شہریوں کو میرٹ پر زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں