کوئٹہ کراچی شاہراہ پرحادثہ، چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

 
0
4114

کوئٹہ 08 جنوری 2022 (ٹی این ایس): کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں حادثے کے نتیجے میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ڈی سی لسبیلہ کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سکن کے قریب کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ان کا کہنا تھاکہ حادثے میں سالار سنجرانی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ سالار سنجرانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون کیا اور ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔