پی آرے کے سابق صدر بہزادسلیمی کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر اظہارتعزیت

 
0
589

اسلام آباد 08 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آراے ) کے سابق صدر بہزادسلیمی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ان کے ڈرائیور کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر کہرے دکھ اور
افسوس کا اظہار اورچیئرمین سینیٹ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر پی آراے بہزادسلیمی نے کہا کہ ان کے چھوٹے بھائی سالارسنجرانی اور ڈرائیور کی ٹریفک حادثہ میں اچانک وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت و جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور صادق سنجرانی سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین