منی بل فنانس بل کی منظوری میں سینیٹ کا کردار  اور سینیٹ کے اختیارات میں اضافے کے لئے آئین میں ترمیم ہونی چاہئے: شیری رحمان

 
0
401

اسلام آباد، مئی 10(ٹی این ایس):قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ منی بل فنانس بل کی منظوری میں سینیٹ کا کردار ہونا چاہئے، شیری رحمان

اس حوالے سے پہلے سے ایک مثال موجود ہے اور قرارداد منظور ہو چکی ہے۔

سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا  کہ سینیٹ کے اختیارات میں اضافے کے لئے آئین میں ترمیم ہونی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ بجٹ کے حوالے سے سفارشات بھیجتا ہے قومی اسمبلی سفارشات کو نظرانداز کر دیتا ہے،اس معاملے پر نظرثانی کی ضرورت ہے،لوگوں کو پہلے سے ہی خدشات ہیں کہ سینیٹ ارکان منتخب ہوکر نہیں آتے،سینیٹ کے اختیارات میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے،اس وقت منی بل اور ٹیکسیشن کے معاملے میں اختیارات سے محروم ہیں۔