شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے وینیو کی تصاویر سامنے آگئیں

 
0
159

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کا آج نکاح ہوگا جس کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کی مناسبت سے وینیو کو سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج سے سجایا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے وینیو کی تصاویر سامنے آگئیں

شاہین آفریدی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب سمیت نامور کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح آج جبکہ رخصتی انشا کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ حارث روف، شان مسعود اور شاداب خان بھی حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔