وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے صحافی محمودالرحمن اور طارق زمان کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی

 
0
887

ہری پور 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے صحافی محمودالرحمن اور طارق زمان کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔گزشتہ روز ان کے گھر آکر انھوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔انھوں نے برف باری کے باعث مری میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیائع پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت سوگوار خاندانوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے