اسلام آباد 13 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امید ہے اپوزیشن آج رولز کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی،ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے بھائی کے انتقال اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اپوزیشن آج رولز کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی، ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ دو دن اپوزیشن کو سب سے زیادہ بولنے کا موقع دیا گیا ، حکومت کے پاس ووٹ زیادہ ہوے یا اپوزیشن کے پاس وہ ایوان میں دیکھے گے۔اسد قیصر نے کہا کہ جو بھی کام ہوگا وہ رولز کے مطابق ہوگا ۔صحافی نے سوال کیا کہ ایوان میں ہنگامہ اور دنگا ہوا تو کیا کارووائی کرینگے جس پر اسپیکر اسد قیصر نے جواب دیا کہ وہ جب ہو گا تب دیکھے گے۔