سانحہ مری کے بعد راولپنڈی انتظامیہ کی پریشانی میں مزید اضافہ

 
0
354

راولپنڈی 13 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سانحہ مری کے بعد راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے لئے نئی مشکل و پریشانی کا سامنا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا آفیشل ٹویٹراکاونٹ ہیک کرکے کرپٹو کرنسی کے کوائن بیورو میں تبدیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی راولپنڈی کا آفیشل ٹویٹرہینڈلر ہیکرز نے ہیک کرلیا،ہیکر نے ڈی سی راولپنڈی کے آفیشل ٹویٹراکاونٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال کر اسے کرپٹو کرنسی کے کوائن بیورو میں تبدیل کر دیا۔ڈی سی راولپنڈی کا آفیشل ٹویتر ہینڈلر ہیک ہونے کے باعث ضلعی انتظامیہ کو اپنی کارکردگی کی سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر نہ ہونے کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے معاملہ پر پنجاب حکومت کو مطلع کرکے آفیشل ہینڈلر کو کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں،جسکے لئے صوبائی حکومت کے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں،معاملہ پر ٹویٹر انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔