وزیر اعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویزخٹک، اراکینِ قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی اور محمد فضل خان کی ملاقات

 
0
176

اسلام آباد 13 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویزخٹک، اراکینِ قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی اور محمد فضل خان نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور معاون خصوصی ملک عامرڈوگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم اور فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔