ڈی پی او ہری پور کی حطار انڈسٹری اسٹیٹ اور چیمبر آف کامرس ہری پور کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

 
0
264

ہری پور 13 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور کی حطار انڈسٹری اسٹیٹ اور چیمبر آف کامرس ہری پور کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ۔ دوران میٹنگ عہدیداران و ممبران نے ہری پور بطور ڈی پی او تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ کاروباری سرگرمیوں کے پرامن جاری رکھنے اور سیکورٹی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور اپنی طرف سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او ہری پور نے عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسٹیٹ کا کردار اہم ہے۔ تاجروں اور صنعتکاروں کو کاروباری سرگرمیوں کو پرامن ماحول میں جاری رکھنے کے لئے ہری پور پولیس اپنے وسائل بروئے کار لائے گئی۔