شکرگڑھ 13 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ضلعی چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل چوہدری منیرحسین چاہل نے ڈپٹی کمشنر میڈم عرفان اور ان کی ٹیم کو کروناویکسی نیشن کی خصوصی مہم میں مطلوبہ ہدف مکمل کرنے پر وزیراعلی پنجاب سردارمحمد عثمان بزداراور( این سی او سی )اسلام آباد کی طرف سے ملنے والے خصوصی اعزازات پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نارووال ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں ایک فرض شناس اورمحب وطن آفیسر ہیں اور بالخصوص ضلع بھر میں جاری کروناویکسی نیشن مہم کوکامیاب بنانے کے لیے جس طرح دن رات ایک کیا ہے,ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ کورونا وبا سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔انہوں نے عوام الناس سے پر زور اپیل کی کہ وہ” ویکسی نیشن مکمل کروائیں ، کوروناکوخیربادکہیں,کروناوباکاخاتمہ اور لوگوں کوونا وائرس سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے,اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی ہدایت پرشروع کی گئی کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جاری ریچ اویری ڈور مہم بڑی اہمیت کی حامل ہے اورمہم کوکامیاب بنانے کےحوالے سے ڈپٹی کمشنر نارووال کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے













