سانحہ مری میں انتظامیہ سے بہت بڑی غفلت ہوئی۔ بے بس لوگوں کی اموات سے دل بہت افسردہ ہے زمہ داران کو عبرت ناک سزا دی جاے۔پیر آ ف بروال شریف پیر نجم الحسن نقوی

 
0
80

شکرگڑھ 11 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سانحہ مری میں انتظامیہ سے بہت بڑی غفلت ہوئی۔ بے بس لوگوں کی اموات سے دل بہت افسردہ ہے زمہ داران کو عبرت ناک سزا دی جاے۔پیر آ ف بروال شریف پیر نجم الحسن نقوی ، پیر علی عباس نقوی،پیر اکمل حسین نقوی بروال شریف،سید حسنین رضا شمسی نارووال،اکمل حسین نقوی ظفروال،سیاسی وسماجی شخصیت چودہری علی حمید گورسی،سیاسی وسماجی شخصیت الحاج میاں غلام سرور جھنگڑواں، سیاسی وسماجی شخصیت چودہری ضیغم علی نوید،ڈاکٹر جواد نقوی،پروفسیر مولانا ضمیر علی عاجز،مولانا نسیم عباس علوی، نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ مری میں سیاحت کیلئے آ نے والوں کیلئے میکنزم بنایا جائے۔تاکہ ہم مستقبل میں ایسے سانحات سے محفوظ رہ سکیں ۔پاک فوج کے فرض شناس جوانوں کی امدادی سرگرمیاں قابل قدر ہیں۔ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔