سعدیہ عمر چودہری ہسپتال میڈیکل کیمیکس کا افتتاح کر دیا گیا

 
0
173

شکر گڑھ 13 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سعدیہ عمر چودہری ہسپتال میڈیکل کیمیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید اکمل حسین نقوی بروال شریف اور ڈاکٹر سرور چوہدری نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ ان کے علاؤہ عمیر چودہری،سید احسن علی نقوی، ڈاکٹر اعجازبھٹی، چودہری کاشف،محمد عثمان،گلفام علی،شیخ محمد حسنین رضا،سینئر صحافی عمران عارف، محمد فیاض خان سینئر صحافی،شیخ حسن رضا نے شرکت کی۔افتتاح کے موقع پر محفل پاک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں مقامی ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرکار کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔محفل میں شرکاء کی بھرپور شرکت۔اختتام محفل پر لنگر کا وسیع انتظام کیا ہوا تھا