ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کا مختلف مسالک کے علماء و اہل تشیع منتظمین کے ساتھ تعارفی میٹنگز۔

 
0
131

ہری پور 14 جنوری 2022 (ٹی این ایس): میٹنگ کے دوران علماء کرام و اہل تشیع منتظمین نے ہری پور بطور ڈی پی او تعینات ہونے پر مبادکباد دی. ضلع بھر کے مجموعی امن و امان کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا. ڈی پی او ہری پور نے علماء کرام و اہل تشیع منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع بھر کے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آئنگی کے فروغ میں شرکاء کے کردار کو سراہا۔ معاشرے سے اخلاقی جرائم اور دیگر سماجی برائیوں کے روک تھام کے لئے علماء کرام ممبر کے ذریعے عوام کو وقتاً فوقتاً مناسب آگاہی کریں۔ جرائم پیشہ افراد معاشرے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہے۔ پولیس انتظامیہ ہر موقع پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنا ممکنہ تعاون برقرار رکھے گئی۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام و اہل تشیع منتظمین نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔