کندھ کوٹ میں خون سفید ہو گیا معمولی بات پر چچا نے فائرنگ کر کے اپنے دو بھتیجوں کو قتل کر دیا

 
0
210

تنگوانی 14 جنوری 2022 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ میں خون سفید ہو گیا معمولی بات پر چچا نے فائرنگ کر کے اپنے دو بھتیجوں کو قتل کر دیا جبکہ ایک بھتیجے سمیت2افراد فائرنگ کی زد میں زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ سی سیکشن پولیس تھانہ کے حدود چاکر آباد کے مقام گاؤں محمد صدیق بنگوار میں بے رحم چاچا نے شالی اٹھانے کے معمولی بات پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے اپنے دو بھتیجوں غلام یاسین بنگوار اور کبیر بنگوار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے عبدالوحید اور بشیر احمد شدید زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا دو بھائیوں کی جاں بحق ہونے پر ورثہ میں قیامت برپا ماتم ہوگی جبکہ علاقے میں ماحول سوگوار ہو گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ معمولی بات پر پیش آیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔