عمران خان ایک بد زبان رہزن تو ہو سکتے ہیں مگر ایک اچھے رہبر نہیں ،آصف کرمانی

 
0
435

 اسلام آباد 31 جولائی (ٹی این ایس) مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر سوال کا جواب دے کر جاؤں گا  نواز شریف کی نا اہلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کے پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے لوگ عدالت کے فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں ۔اور ہمیں امید ہے کے عوام کی عدالت میں نواز شریف سرخرو ہوں گے ۔

  انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کےنواز شریف ایک بار پھر  وزیراعظم منتخب ہوں گے  نواز شریف کو اقامے کی بنیاد پر نا اہل قرار دیا گیا ہے  نوازشریف کے مری کے دورے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف بغیر اطلاع دیے مری پہنچے وہاں پر نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا عوام آج بھی نواز شریف کو چاہتے ہیں ۔

عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک بد زبان رہزن تو ہو سکتے ہیں مگر ایک اچھے رہبر نہیں عمران خان کا کل کا جلسہ ایک میوزیکل نائٹ کے سوا کچھ نہیں تھا ۔وہ شیخ رشید جن کے بارے میں عمران خان کہتے تھے کے میں ان کو اپنا چپڑاسی رکھنا بھی پسند نہیں کرتا آج ان کووزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز کرنے کا اہل بنا دیا ۔ عمران خان نے ثابت کر دیا کے ان کی جماعت فراڈ کے سوا کچھ نہیں ہے اور جلد ہی قوم ان سے بھی حساب لے گی۔عدالت میں جمع کروائی گئی ان کی تمام دستاویزات جعلی تھیں ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ کے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور پوری دنیا نے دیکھا کے ہم نے عدالت کے فیصلے کو کس صبر اور برداشت کے ساتھ تسلیم کیا ۔