پاکستانی افواج کی چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر مبارکباد

 
0
531

راولپنڈی جولائی31(ٹی این ایس): پاکستانی افواج نے چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی افواج کی جانب سے چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے بھی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں پاک چین دوستی زندہ باد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہر شعبے بالخصوص فوج اور دفاعی شعبوں میں مثالی تعاون پایا جاتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان اہم شراکت داری ہے، پاک فوج سی پیک کی سیکورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، سی پیک کی بروقت اور بلارکاوٹ تکمیل کیلئے آرمی چیف پہلے ہی عزم کا اعادہ کرچکے ہیں۔دوسری جانب چین میں پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 90ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چین کے صدر شی جن چنگ، وزیر اعظم لی کی کیانگ کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام سمیت تین ہزار سے زائدشخصیات نے شرکت کی۔