اسلام آبادجولائی31(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے راہنما اعتزاز احسن نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے متنازعہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میڈی اسے گفتگو میں کیا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو فی الفور مستعفی ہونا چاہئے کیونکہ فاروق حیدر پریس کانفرنس میں دوسرے ملک سے الحاق کا بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے راجہ فاروق حیدر کے ایسے الفاظ استعمال کرنا درست نہیں ایسی سوچ کے مالک اور متنازعہ بیان دینے والے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ مودی اور اس کے حامی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور دوسری طرف سے راجہ فاروق حیدر کے بیان سے ملک میں حالات کشیدہ ہونے کا ڈر اور بھارت کو باتیں بنانے کا موقع مل جائے گا ۔ شہدادکوٹ ، گندے پانی کے نالے میں دوسالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق