آصف زرداری کی باری تو شاید بعد میں آئے پہلے خان صاحب کی باری ہے، سعید غنی

 
0
1462

کراچی جولائی31(ٹی این ایس)پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی باری تو شاید بعد میں آئے پہلے خان صاحب کی باری ہے،زرداری صاحب کے لیے عمران خان کی لب کشائی غلط ہے، خان صاحب نے وقت سے نہیں سیکھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سعید غنی نے کہا کہ خان صاحب کسی سنجیدہ شخص کو وزیراعظم کیلیے نامزد کرتے تو بہتر ہوتا، میرا اگر ذاتی ووٹ ہوتا تو شیخ رشید کو کبھی بھی ووٹ نہیں دیتا، میاں نواز شریف نے بھی کبھی عوام کو اہمیت نہیں دی،ن لیگ والوں کو عوامی مفاد سے کوئی غرض نہیں، ن لیگ کے لوگ اپنی ذات کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھتے۔