سعودی اتحاد کے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع

 
0
265

یمن 18 جنوری 2022 (ٹی این ایس): یمن میں لڑنے والے سعودی قیادت والے اتحاد نے منگل کی صبح یمنی دارالحکومت صنعا پر F-15اور F-16طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے۔

اتحاد نے کہا کہ اس کی فضائیہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صنعا پر فضائی حملے کرے گی، خاص طور پر یمن کے دارالحکومت کے شمالی علاقوں میں حوثی رہنماؤں اور کمانڈروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اتحاد کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ایف 15 لڑاکا طیاروں نے دو بیلسٹک میزائل لانچروں کو تباہ کر دیا جو پیر کو استعمال کیے گئے تھے۔

الحدث نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے فوجی ذرائع نے کہاکہ اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں ایک فضائی حملے کے دوران حوثی فوجی کمانڈر جنرل عبداللہ قاسم الجنید کو ہلاک کر دیا۔

یمن میں لڑنے والے سعودی قیادت والے اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے پیر کو صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حوثی باغیوں کی جانب سے لانچ کیے گئے آٹھ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔