شیخ رشید سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسچن ٹرنر کی ملاقات

 
0
304

اسلام آباد 18 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی اور سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق پاک برطانیہ معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔باہمی معاہدوں سے تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئیگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہمارا بہترین قیمتی اثاثہ ہیں،برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت معاون ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات انتہائی دوستانہ اور ہمہ جہت ہیں۔پاکستان کی افغانستان کے معاملے میں غیرملکی اور افغان شہریوں کے انخلاء میں معاونت قابل ستائیش ہے۔