باعزت ریٹائرمنٹ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ سب والدین اور دوستوں کی دعاؤں سے ممکن ہوا, گورنمنٹ نرسنگ کالج کی پرنسپل مسز فرخ توصیف

 
0
143

وہاڑی 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): باعزت ریٹائرمنٹ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ سب والدین اور دوستوں کی دعاؤں سے ممکن ہوا ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ نرسنگ کالج کی پرنسپل مسز فرخ توصیف نے کیا ریٹائرمنٹ کے وقت انسان کو اپنا احستاب کرنا چاہیے کہ اپنی نوکری سے کس حد تک انصاف مجھے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اپنی سروس احسن طریقے سے مکمل کی جس طرح میں اپنا ماضی مکمل بے داغ رکھا اسی طرح اپنی سروس کو بھی صاف اور ایمانداری سے نبھایا انہوں نے مذید کہا کہ دوران سروس اپنی ڈیوٹی کی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل بھی حاصل کیا جو کسی نعمت سے کم نہیں تقریب میں چوکیدار اللہ یار ساجد کو با عزت رخصت کیا گیا اس موقع پر نرسنگ سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال روبینہ افتخار،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ رضیہ چوہدری،سٹاف رخسانہ،شگفتہ،شمیم،رفعت،نغمانہ،قمر،پروین سعیدہ اور رضیہ بانو کے علاؤہ کالج کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا.